ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کو ملا دیوالی کا تحفہ ڈبلیو ایچ او نے کوویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی دی منظوری

ہندوستان کو ملا دیوالی کا تحفہ ڈبلیو ایچ او نے کوویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی دی منظوری

Thu, 04 Nov 2021 10:27:53    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں بنی کورونا وائرس ویکسین کوویکسین کو عالمی صحت تنظیم کے تکنیکی صلاح کار گروپ کی جانب سے ایمرجنسی استعمال کیلئے منظوری تقریباً مل گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق عالمی صحت تنظیم کے تکنیکی صلاح کار گروپ نے بھارت بایوٹیک کے کووڈٹیکہ کوویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی فہرست میں رکھنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری کیلئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سے خصوصی سفارش کی تھی۔کوویکسین کو ڈیولپ کرنے والی حیدرآباد میں واقع بھارت بایوٹیک کمپنی نے ٹیکے کو ایمرجنسی استعمال فہرست میں شامل کرنے کیلئے 19 /اپریل کو ڈبلیو ایچ او کو ای او آئی ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی عالمی صحت تنظیم کئی دور کی اہم میٹنگ کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچ سکی ہے۔ گروپ نے 26 /اکتوبر کی میٹنگ میں بھارت بایوٹیک سے اضافی ڈیٹا مانگا تھا، جس سے حتمی تجزیہ کیا جاسکے جس اضافی ڈیٹا کی مانگ کی گئی تھی اس میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا امیونوزنیسیٹی ڈیٹا بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ جینڈر کے مطابق بھی ڈیٹا کی مانگ کی گئی تھی۔ٹیکنیکل ایڈوائزی گروپ کے پاس کسی بھی ویکسین کو ایمرجنسی یوز لائسنس دینے کا اختیار ہوتا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو آسٹریلیائی حکومت نے سفر کو لے کر کوویکسین کو اجازت دے دی تھی۔


Share: